Draft

عمران خان نے روحانیت کی تلاش میں شیطانیت کی، رانا ثنااللہ

فیصل آباد: پنجاب کے وزیرِقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے روحانیت کی تلاش میں شیطانیت کا کردار ادا کیا اور 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تحریک نظامِ عدل کسی کے خلاف نہیں، نظام میں تبدیلی عوام کا حق ہے اور اگر نظامِ عدل تبدیل ہوبھی گیا تو ججز کی کرسیوں پر سیاست دان نہیں جج ہی بیٹھیں گے، ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں لاڈلے اورغیرلاڈلے کی تفریق نہیں ہونی چاہیے
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے روحانیت کی تلاش میں شیطانیت کا کردار ادا کیا اور جیسے ہی وہ بشریٰ مانیکا کے گھر داخل ہوئے خاتون کو طلاق ہوگئی، عمران خان نے 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا ہے، کیا ایسا شخص قوم کی قیادت کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 4 سالہ دور میں ناصرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا بلکہ 80 فیصد دہشت گردی کوبھی ختم کردیا، سازشی عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی، میرے استعفوں کی ڈیڈلائن توساڑھے چارسال سے آتی رہی ہیں لیکن اب حکومت کوغیرمستحکم کرنے والی قوتیں بے نقاب ہوچکی ہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button