بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی ،ناراض گروپ

کوئٹہ(نیوز وی او سی آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل اسمبلی میں پیش کی جائے، ناراض گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں 40 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان بھی حکومت بچانے کیلئے سرگرم ہیں اور 3 وفاقی وزراءنے بھی کوئٹہ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ناراض ارکان کو منانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی دورہ بلوچستان متوقع ہے۔
ناراض رہنما قدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں 40سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ زمرگ خان اچکزئی کا کہناتھا کہ جے یو آئی( ف) سے متعلق کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئے،جے یو آئی( ف) کے ارکان ہمارے ساتھ ہیں،ان کا کہناتھا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی ناانصافیوں کیخلاف کھڑے ہیں،تحریک عدم اعتماد کل 4 بجے پیش کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button