ایڈیٹرکاانتخاب

ایران کے سابق صدراحمد ی نژاد پر شہریوں کو اکسانے کا الزام ،میان گرفتار

تہران (نیوز وی او سی آن لائن)ایران کے سابق صد ر احمدی نژادکوملک میں شہریوں کو حکومت مخالف اکسانے کے الزام میں نظر بند کر دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی نظر بندی سپریم لیڈر آیت اللہ کی اجازت کے سے ہوئی ان پر الزام ہے کہ ملک میں جاری مظاہروں میں وہ عوام کو موجودہ حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں۔انہیں ایران کے شہرشیراز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28دسمبر کوایران کے مغربی شہربوشہر میں حکومت پرشدید تنقید کی تھی،جس دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قیادت عوام کے مسائل کو نہیں سمجھتی۔
واضح رہے حکومت خلاف مظاہروں میں اب تک 21افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ،جبکہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کئی شہریوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button