میرے والد انیل کپور حقوق نسواں کے کٹر حامی ہیں، سونم کپور
نئی دہلی: سونم کپور کا کہنا ہے کہ میرے والد انیل کپور حقوق نسواں کے کٹر حامی ہیں اور اسی بنیاد پرہماری تربیت کی گئی ہے۔ سونم کپور نے کہا کہ میرے والد نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پرورش بغیر کسی تفریق کی ہے، انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھی اتنے حقوق اوراختیارات دیے جتنے کہ اپنے بیٹے کو دیئے۔ یہ بات انہوں نے ایک بھارتی نجی ٹیلی ویڑن کے پروگرام کے مباحثے میں شرکت کے دوران کہی، ٹاک شو کا موضوع تھا ‘خواتین حقیقی طور کس طرح قابل تقلید بن سکتی ہیں؟ سونم کپور نے پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ سینما لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرنے اورمثبت خیالات کی ترویج اور تعلیم کا بہترین ذریعہ ہے جس کی ہمارے ملک کو اشد ضرورت ہے کیوں کہ جہالت ہمارے ملک کی اقدار کو کھوکھلا کرتی جا رہی ہے۔ واضح رہے سونم کپور نے حال ہی میں ایک فلم میں حقیقی زندگی کے ایک کردار ‘نیرجا بھانوٹ’ کو بہ خوبی نبھایا ہے جو کہ ایک ایئر ہوسٹس ہوتی ہے اور طیارے کی ہائی جیکنگ کے دوران اپنی جان پر کھیل کر مسافروں کی جان بچاتی ہے، سونم کپورنے اس کردار کو پْرکشش اور متاثرکن قرار دیا۔ اس پروگرام کے شرکاء میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے علاوہ مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون ارونیما سنہا اور اشتہارات کی دنیا کے گرو پراسون جوشی شامل تھے۔ جوشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں اْن کے مرتبے کے حوالے سے گفتگو بھی ملکی سطح پر کھلم کھلا کرنے کے بجائے ہم ایک نجی محفل میں کر پارہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ ہمارے ملک سب کچھ اچھا نہیں ہو رہا ہے کچھ چیزیں ہیں جنہیں زیر بحث بھی لانا ہے اوراس امتیازات کو ختم بھی کرنا ہے