پاکستان

اہل قرار پانے والا جانتا ہے کہ صداقت اور امانت کے پیچھے فکس میچ ہے ۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی نااہل ہوکر بھی سرخرو ہے، کوئی اہل ہوکر بھی شرمندہ شرمندہ پھر رہا ہے اہل قرار پانے والا جانتا ہے کہ صداقت اور امانت کے پیچھے فکس میچ ہے ۔
کوٹ مومن آباد میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبے اور محبت نے مخالفین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے مخالفین کبھی انگلی کے پیچھے، کبھی سپریم کورٹ کے پیچھے، کبھی ایک دوسرے کے پیچھے چھپتے ہیں۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشيڈنگ ایسے ختم نہیں ہوئی اس کے لیے خون پسینہ دینا پڑا ہے، پاکستان سے دہشت گردی جیسی لعنت کا خاتمہ کس نے کیا ،نواز شریف نے جو جو وعدہ کیا پورا کرکے دکھایا ، ن لیگ اگلا الیکشن بھی جیت جائے گی ۔
عوامی رائے کے مقابلے میں پاناما جیسا مذاق دھرا گیا ،پاناما کے نام پر نوازشریف کی تین نسلوں کا بار بار حساب کتاب لیا گیا جس کی نیت سزا دینے کی ہو تو پاناما میں سے اقامہ نکل آتا ہے ۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ کے فیصلے میں لکھا تھا کہ حدیبیہ کیس شریف خاندان کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال ہوا دیکھ لینا ایک دن پاناما کےبارے میں بھی آپ اسی سپریم کورٹ سے یہی الفاظ سنیں گے ۔
جہانگیر ترین کا مقدمہ نہ نیب کو بھیجا گیا نہ اس پر نگران جج بٹھایا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button