انٹرنیشنل
اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی بہادر فلسطینی لڑکی رہا
ام اللہ (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی دوشیزہ کو 16 روز بعد رہائی مل گئی۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے 16 سالہ کزن کی گرفتاری پر دلبرداشتہ فلسطینی لڑکی 20سالہ نورتمیمی نے علاقہ میں گشت کے دوران 20 دسمبر کو ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ جڑدیا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر پوری دنیامیں نور کو ہمت اور حوصلے کی مثال کے طور پر سراہا گیا۔ نور کو 1200 یورو کازر ضمانت جمع کرانے پر رہائی ملی۔ بہادر لڑکی کا اپنے گاﺅں نبی صالح پہنچنے پر اہل علاقہ اور خاندان نے شاندار استقبال کیا۔