پاکستان

سپریم کورٹ نے رجسٹرڈ نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں کی اجازت دے دی

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) سپریم کورٹ نے رجسٹرڈ نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں کی اجازت دے دی اور ایم بی بی ایس کی فیس 6 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کردی گئی ہے ، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ اگر کوئی رجسٹرڈ میڈیکل کالج زائدفیس وصول کرتا پکڑا گیا توخیرنہیں ہوگی۔
نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیس کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرڈ نجی میڈیکل کالجز کو داخلے کی اجازت د یتے ہوئے حتمی فیصلے تک نجی میڈیکل کالجز کی فیس 6 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کردی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی رجسٹرڈ میڈیکل کالج زائدفیس وصول کرتا پکڑا گیا توخیرنہیں ہوگی۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ صحت کی صورتحال جانچنے کیلئے اندرون سندھ اوربلوچستان بھی جائیں گے،ہمارا مقصد شعبہ صحت کی بہتری ہے۔ نجی میڈیکل کالجز کی اپنی مارکنگ ہوتی ہے اور طلبہ کو پاس کرتے ہیں،جائزہ لے رہے ہیں کہ داخلے میرٹ پر ہوں، ڈونیشن اور پیسے کی بنیاد پر داخلے نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی خرابی کے پیچھے کرپشن نظر آئی تو اسے نہیں چھوڑوں گا، خرابی پکڑی گئی توتمام نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرا دیں گے، کوئی میڈیکل کالج 6لاکھ 42ہزارسے زائدفیس وصول نہیں کرے گا۔ سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کمیشن کیلئے عائشہ حامدایڈووکیٹ کومعاون مقررکردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button