چین کو ہائی ٹیک لڑاکا فوج کی ضرورت ہے: شی جن پنگ
بیجنگ (آئی این پی )چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چینی فوج کو چاہئے کہ وہ ایلیٹ حربی فوج بننے پر توجہ دینے کے علاوہ اپنی تعداد میں اضافے اورمینجمنٹ کو جدید بنائے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے فوج پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹائز جنگی تحقیق اور ڈیٹا بیسز کو مستحکم بنائے ، فوجی نظریے پر زیادہ تخلیقی طورپر عمل کیا جائے ، زیادہ ٹیکنالوجیوں کو استعمال میں لایا جائے ، جوانوں میں سائنسی تعلیم میں اضافہ کیا جائے اور ایلیٹ اور ایجاداتی فوج کی تعمیر کیلئے مزید آپشن تلاش کئے جائیں ۔صدر شی نے ڈویژن پہنچنے پر جدید فوجی سازوسامان کا معائنہ کیا ، وہ ٹائپ 99اے ٹینک جو کہ چین کے اہم جنگی ٹینک کی نئی قسم ہے میں سوار ہوئے ، فوج نے اس ٹینک کو بری لڑائی کا’’ شا‘‘ قراردیا ہے ، اس کے علاوہ وہ ہونگ جیان ۔10میزائل بردار پر بھی سوارہوئے تا کہ ان کی صلاحیتوں کے بارے میں جان سکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی سپاہ آزادی کو نئی ٹیکنالوجیوں اور ایجادات کا مکمل استعمال کرنا چاہئے ، اپنی مکمل سائنسی استعداد پرعمل کرنا چاہئے اور اپنی ٹیکنالوجیکل برتری کو حربی برتریوں میں تبدیل کرنا چاہیے ۔