ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے سرحد کی دوسری طرف بیٹھے لوگ،بھارت کی ایجنسی ان کو مدد فراہم کر رہی ہے :احسن اقبال
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گری کی لہر سرحد پار سے آرہی ہے جبکہ بھارت کی ایجنسی سرحد پار عناصر کو مدد فراہم کرتی ہے ، پاکستان کو اس وقت خارجی محاذ پر غیر معمولی خطرات کا سامنا ہے اور ملک میں جمہوریت مخالف عناصر سرگرم ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے نیکٹا کی کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں مدرسہ ریفارمز پر بہت کام ہو چکا ہے، فرقہ واریت کے واقعات 2014 میں 176 جب کہ گزشتہ سال صرف 23 ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس سے کر اچی اور بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکا کہتا ہے ہم نے دہشت گردی روکنے کے لیےکام نہیں کیا لیکن ہم نے تمام قبائلی علاقوں کو کلیئر کرلیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی پر کام ہونا چاہیے اور امریکا کوچاہیے کہ سویت جنگ کے مہاجرین کی واپسی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں اور ہزاروں پناہ گزینوں میں ایک دو انتشار پسندوں کو ڈھونڈنا مشکل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کو بہتر کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی انتہاپسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سیاسی دھرنے اور تحریکیں ملک کو کمزور کرتی ہیں لہذا تمام جماعتوں کی حمایت چاہیے تاکہ داخلی و خارجی محاذ پر ملکر لڑسکیں۔احسن قبال نے کہا کہ نیکٹا نے کرمنل جسٹس سسٹم پر سفارشات تیار کرلی ہیں اور چند بڑے وکلا سے مشاورت کررہے ہیں جس کے بعد جلد بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔