Draft

پریانکا چوپڑا کے لیے ایمی ایوارڈ

گذشتہ رات امریکی شہر لاس اینجلس میں 68 ویں ایمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی۔
پریانکا چوپڑا نے نہ صرف ریڈ کارپٹ پر پہنے گئے اپنے سرخ لباس کی بدولت سب کی توجہ حاصل کی بلکہ انھیں اس تقریب میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا
پریانکا سرخ لباس میں سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں—۔
اس موقع پر اسٹیج پر ان کے ساتھ برطانوی اداکار ٹوم ہڈلسٹن بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پریانکا چوپڑا نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنے فینز کے ساتھ ایمی ایوارڈز کی ریہرسل کے موقع پر ٹوم ہڈلسٹن کے ساتھ ایک دھندلی سی تصویر شیئر کی تھی۔
اس سے قبل ان دونوں کو ریہرسل کے بعد مائیکروسوفٹ ٹھیٹر میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
پریانکا اس وقت اپنے امریکی شو ’کوائنٹیکو‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ‘بے واچ’ اس وقت زیرتکمیل ہے جس کی ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے،اس فلم میں وہ ایک ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button