سام سنگ نے اب تک کی سب سے حیران کن چیز متعارف کروادی، اسے آپ اپنے گلے پر پہن لیں اور پھر۔۔۔
سئیول (مانیٹرنگ ڈیسک) گھر سے باہر یا سفر کے دوران بس اور ٹرین میں موسیقی سے لطف اندوز ہونا ہو تو ہیڈ فونز استعمال کرنے پڑتے ہیں یا پھر صبر کرنا پڑتا ہے تاکہ آپ کے آس پاس موجود لوگ تنگ نہ ہوں، لیکن اب سام سنگ نے ایسی حیران کن چیز ایجاد کر لی ہے کہ نہ تو آپ کو ہیڈفونز یا ہینڈ فری کی طرح اسے کانوں پر چڑھانا پڑے گا اور نہ ہی آپ کے ارگرد موجود لوگ موسیقی کی آواز سے پریشان ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس چیز کا نام ’ساﺅنڈ رے‘ (Sound-ray)ہے۔ یہ ایک ایسی ڈیوائس ہے جو گردن میں پہنی جائے گی اور اس سے نکلنے والی آواز صرف اس شخص کو سنائی دے گی جس نے پہن رکھی ہو گی۔
نوکیا کے 3310 کا ایک اور نیا ماڈل آگیا، اس میں ایک فیچر ایسا ڈال دیا گیا کہ آپ کا دل کرے گا ابھی اسے خرید لیں
نہ صرف یہ کہ اس سے نکلنے والی آواز آس پاس موجود لوگوں کو سنائی نہیں دے گی بلکہ اس ڈیوائس کے ذریعے موسیقی سنتے ہوئے بیرونی آوازیں بھی اس میں مدغم نہیں ہوں گی اور صرف گانے کی آواز ہی کانوں تک پہنچے گی۔ آئندہ ہفتے لاس ویگاس میں سی ای ایس 2018ءہونے جا رہی ہے جس میں سام سنگ اپنی یہ حیران کن ڈیوائس متعارف کروائے گی۔کمپنی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”آپ یوگا کر رہے ہوں یا گیمز کھیل رہے ہوں، ایک ہی وقت میں یہ ان کی آوازوں کو آپس میں گڈمڈ کیے بغیر الگ الگ آپ کو سنائے گی۔ اس میں ایسی خصوصیت رکھی گئی ہے جو آواز کو کانوں کی طرف مرکوز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آواز باقی اطراف میں نہیں پھیلنے پاتی۔“