مسلمانوں کے 2300 مدرسے حکومت کے معیار پر پورے نہیں اترتے جعلی قرار دیاجائے گا:بھارتی وزیر
نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں وزیر اقلیتی امور نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے 2300 مدرسے حکومت کے معیار پر پورے نہیں اترتے لہذا ان کو جعلی قرار دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلنڈر ایئر میں 7 نئی چھٹیوں کا اضافہ کیا گیا جبکہ مدارس کو مسلم تہواروں جیسے عیدالاضحی اور محرم الحرام پر ملنے والی 10صوابدیدی چھٹیاں کم کرکے 4 کردی گئی ہیں۔اترپردیش مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہول گپتا نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 10روزہ چھٹیاں مدرسوں کی صوابدید پر تھیں لیکن اب یہ پہلے سے طے شدہ ہیں اور عظیم رہنماوں کے یوم پیدائش پر دی جائیں گیتاکہ طلبہ جان سکیں کہ یہ شخصیات کون تھیں؟مدارس کی انتظامیہ نے ان تجاویز پر افسوس کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اسلامک مدرسہ ماڈرنائزیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد کاکہنا ہے کہ مدارس مذہبی ادارے ہوتے ہیں، ان کی چھٹیاں اقلیتوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے ہوتی ہیں،دیگر مذاہب کے تہواروں پر چھٹیوں میں اضافے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ بالکل غلط ہے کہ 10صوابدیدی چھٹیوں میں کمی کی جائے۔واضح رہے کہ اترپردیش میں 16808 مدرسے رجسٹرڈ ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی نے حکم دیا تھا کہ مسلم مدرسے تمام ہندو تہواروں کو منائیں گے اور چھٹیاں کریں گے۔ساتھ ہی یوگی نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ مسلم تہوار کی چھٹیاں کم کی جائیں۔