پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جائے گی

کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی آج 89ویں سالگرہ منائی جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں منعقد ہونے والی سینکڑوں تقریبات میں بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ،ذوالفقار بھٹو پاکستان کے ہر دلعزیز وزیراعظم تھے جنہوں نے دنیا میں نئے اسلامی بلاک کا تصور دیا اور پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے میزبان بھی بنے،ان کے دور حکومت میں پاکستان میں تاریخی معاشی اصلاحات ہوئیںاور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمینذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ کے قریب سر شاہنواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1951 میں نصرت بھٹو سے شادی کی۔ بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن اور وزیر خارجہ بھی رہے۔بعد ازاں انہوں نے 1967 میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور 70 کے انتخابات میں ان کی جماعت مغربی پاکستان کی اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی۔بنگلادیش کے قیام کے بعد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، صدر اور بعد ازاں منتخب وزیراعظم بنے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے باقی بچے ہوئے پاکستان کی تعمیر نو کی، ان کے دور میں آئینی اور جمہوری اصلاحات ہوئیں، انہوں نے 90 ہزار جنگی قیدی آزاد کرائے اور 5 ہزار میل زمین بھی بھارت سے واپس لی۔بھٹو کے دور میں سٹیل ملز، پورٹ قاسم سمیت کئی بڑے اداروں کا قیام عمل میں آیا، انہیں قائد عوام کا خطاب ملا۔ان کے مخالفین بھی ان کی سیاست کے انداز کی نقل کرتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دو مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہوئیں جنہیں 27دسمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں کئی کارکنوں سمیت شہید کر دی گیا تھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے آج(جمعہ کو) ملک بھر میں اپنے بانی چیئرمین کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کیہیں جبکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button