پشاور
سابق ایم این اے سردار مشتاق سمیت 13 ملزم عدالت طلب
پشاور(نیوز رپورٹر)احتساب عدالت نے ہری پور اراضی سکینڈل میں سابق ایم این اے سردار مشتاق سمیت 13 ملزمان کو طلب کرلیا‘ ملزمان کو 10 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ‘ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن نے سردار مشتاق احمد سمیت 13 ملزمان کیخلاف احتساب عدالت میں 13 کروڑ72 لاکھ 71 ہزار220 روپے کرپشن کاریفرنس دائر کیاتھا گزشتہ روز احتساب عدالت میں کیس کی ابتدائی سماعت ہوئی اس دوران احتساب کمیشن کے سپیشل پراسیکیوٹر لاجبر خان خلیل نے احتساب عدالت کے جج عبدالغفور قریشی کی عدالت میں بتایاکہ سردارمشتاق اور اراضی کے دوسرے مالکان نے ریونیو کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے سرکار ی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس پر عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10جنوری کو عدالت طلب کرلیا۔