انٹرنیشنل

امریکا کا پاکستان کی سیکورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان کی سیکورٹی معاونت معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی بھی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی ترجمان ہیدر نورٹ کے مطابق حقانی نیٹ اور دیگر افغان طالبان کے خلاف کارروائی تک یہ معاونت معطل رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن اقدامات کی صورت میں پاکستان کی امداد بحال ہوسکتی ہے جبکہ روکی جانے والی سیکورٹی امداد کی مالیت کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا نے پاکستان کا نام خصوصی واچ لسٹ میں ڈال دیا
اس سے قابل امریکا نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی مبینہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک سے متعلق خصوصی واچ لسٹ میں بھی شامل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر 10 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کیا ہےاور اس فہرست میں پاکستان کے علاوہ شمالی کوریا، ایران، ارٹریا، چین، برما ،سوڈان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاک امریکی تعلقات ٹرمپ کے پاکستان مخالف ٹوئٹ کے بعد سے تناؤ کا شکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button