سندھ

اساتذہ کیخلاف پولیس کارروائی، وزیر اعلیٰ سندھ برہم

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کلب پراساتذہ کے خلاف پولیس کارروائی پر اظہاربرہمی کیا ہے اور وزیرداخلہ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ قابل عزت ہیں، ان کے خلاف پولیس کارروائی برداشت نہیں کی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے آج اساتذہ کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر پریس کلب پراحتجاج ختم ہوجانا چاہیے، ہم نے ٹائم اسکیل کا مطالبہ مان لیا ہے، این ٹی ایس اساتذہ کومستقل کرنےکا اعلان کیا، پھرکس چیزکا احتجاج ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button