انٹرنیشنل

نئےویزا ضابطے،10 لاکھ افراد کی ’امریکا بدری‘ کا خدشہ

امریکا میں ایچ ون بی ویزا کے ضابطوں میں تبدیلی کے باعث 10 لاکھ افراد کو امریکا بدر کرنے کا خطرہ ہے جو گرین کارڈ کے انتظار میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دس لاکھ افراد میں بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے۔
ایک سوفٹ ویئر باڈی کا کہنا ہے کہ اس طرح نقصان دونوں ملکوں کا ہوگا کیونکہ امریکا میں سوفٹ ویئر کے تربیت یافتہ افراد کی کمی ہوجائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ حال ہی میں کہہ چکے ہیں’ امریکی سامان خریدو، امریکیوں کو ملازمت دو‘
بھارت میں ”مہندرا گروپ“ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر بھارتیوں کا وطن وا پسی پر خیر مقدم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button