بلوچستان

جے یو آئی (ف)کا وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ

کوئٹہ (نیوز وی او سی آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا فیصلہ کر لیا جس سے مسلم لیگ ن کی حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں اور گزشتہ روز نواب ثنا اللہ زہری نے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقات کی ،دوسری طرف حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی (ف)نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک اعتماد عدم کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں،ادھر ناراض ارکان اسمبلی کی جانب سے اکثریت کی حمایت کے دعوے کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ کے مرکزی رہنماﺅں کی آج کوئٹہ متوقع ہے جو ناراض ارکان بلوچستان اسمبلی اور اتحادیوں کو منانے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے 65 میں سے 33 ارکان کی حمایت درکارہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button