امریکی امداد کا روکناہمارے لیے انوکھی بات نہیں:خرم دستگیر
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑرہے ہیں ہم اپنادفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،امریکی امداد نہ ہونے کے برابرہے ان کا امداد روکناہمارے لیے کو ئی انوکھی بات نہیں۔
نجی چینل ”دنیانیوز“کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی امداد پرویزمشرف کے دورمیں آئی امریکاجس کو امداد کہتاہے و ہ کولیشن سپورٹ فنڈ ہے،ا س مدمیں امریکہ نے ہمارے 10ارب ڈالردینے ہیں، امریکہ نے ہمیں تجارتی مراعات نہیں دیں جوواپس لے سکے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی وجہ سے ہم نے ا پناگھرصاف کیا افغان پناہ گزین کواپنی سرزمین پرواپس جاناچاہیے،پاکستان کی اہم ترجیح افغانستان میں امن قائم کرناہے۔وزیر دفاع کہتے ہیں کہ آمروں نے جو کچھ کیااس کاحساب جمہوری حکومت دے رہی ہے ۔خرم دستگیر نے مزید کہا کہ امریکہ کی جنگ اپنی سرزمین پرنہیں لڑیں گے پاکستان بھی اپنے مطالبات تیار کررہاہے۔