پشاور

پشاور ایئرپورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 2 ماہ تک ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پاپندی عائد کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام زیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں پشتہ خرہ، نواں کلے، باڑہ گیٹ، کسٹم چوک، پاوکہ، لنڈی اخون محمد، آبدرہ روڈ، گڑھی سکندر خان، شہید آباد اور تہکال میں دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، کبوتری بازی اور پتنگ بازی پر 2 ماہ تک پاپندی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144کی پاپندی نہ کرنے یا اسے توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button