توہین عدالت کی درخواست، کمشنر شوگرکین اورچیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن سے وضاحت طلب
کراچی(نمائندہ خسوصی)سندھ ہائیکورٹ میں شوگر ملز مالکان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ممبر اسپکشن ٹیم ٹو نے رپورٹ جمع کر ادی ،عدالت نے کمشنر شوگر کین سندھ اور چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 10 جنوری تک گنے کی خریدو فروخت اور شوگر ملز کی بندش کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ہے،پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں شوگرملزمالکان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں شوگرملز مالکان کی جانب سے وکیل پیش ہوئے،شوگر ملزمالکان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انکے موکلوں نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا لیکن اسکے باوجود بھی ان کوہراساں کیا جارہا ہے،عدالت نے درخواست گزار کو انسپکشن ٹیم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے انسپکشن ٹیم ٹو کو فوری طور پر طلب کرلیا،عدالتی طلبی پر ممبر انسپکشن ٹیم ٹو نے پیش ہو کر موقف اختیار کیاکہ مجھے عدالت نے صرف گنے کی قیمت 172 روپے فی من روپے پر عمل درآمد کرانے کے لیے مقرر کیا تھا ،شوگر ملز بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی میرے دائرہ اختیار میں نہیں ،مجھے دو شکایات موصول ہوئیں ، جن میں سے ایک 172 روپے سے کم خرید اری سے متعلق تھی اور دوسری ایک ملز بند کرنے سے متعلق تھی، کم قیمت میں خریداری کرنے والے شوگر ملزمالکان کو نوٹس جاری کر دیا تھا،عدالت نے خیرپور اور النور شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمشنر شوگر کین سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سے بھی معاملے پر وضاحت طلب کرتے