سنی تحریک 5جنوری کوراولپنڈی سے کراچی تک تحفظ ختم نبوت ٹرین مارچ کریگی
راولپنڈی ( نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 5جنوری کوراولپنڈی سے کراچی تک تحفظ ختم نبوت ٹرین مارچ کیا جائے گا،جس کی قیادت سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کریں گے۔یہ ٹرین مارچ 5جنوری کو صبح 7:30 بجے راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے کراچی کی طرف روانہ ہوگا۔اس سلسلے میں ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی نے وفدکے ہمراہ سی پی او راولپنڈی اسراراحمد عباسی سے ملاقات کی اور انھیں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے درخواست پیش کی۔سنی تحریک کے وفد میں علامہ عمران نظامی، سیدمظہرحسین شاہ گیلانی، علامہ قاسم محمود موہڑوی،حافظ ہارون علی چشتی،مولانا رفاقت علی ہارونی،علامہ بشیرنقشبندی، علامہ فیاض الحسن،محمدآصف عطاری،علامہ بابر قادری،مولانا شفیع عطاری، مولانا راشدودیگر شامل تھے،علامہ طاہراقبال چشتی کاکہنا تھاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کوہر قیمت پرکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر نشتر پارک کراچی میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس ہو گی۔