انٹرنیشنل

سعودی عرب وزیر مملکت اور رکن کابینہ ابراہیم العساف کرپشن کے تمام الزامات سے بری

ریاض(نیوز وی او سی آن لائن ) وزیر مملکت اور رکن کابینہ ابراہیم العساف کرپشن کے تمام الزامات سے بری ہوگئے، توقع کی جارہی ہے کہ وہ کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے، انہیں ریٹز کارلٹن ہوٹل سے گھر رخصت کردیا گیا ہے۔
ویب سائٹ’سبق‘ کے مطابق سابق وزیر خزانہ ابراہیم العساف کے خلاف ان کے دور وزارت میں جو الزامات عائد کئے گئے تھے وہ بے بنیاد تھے۔ تفتیشی ٹیم نے تمام الزامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں بری کردیا۔ اس بنیاد پر انہیں ریٹز کارلٹن ہوٹل سے گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات سے بری ہونے کے بعد وہ اپنے منصب کی بنا پر آج منگل کو کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر مملکت ابراہیم العساف کو الزامات سے بری کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی قیادت عجلت پر مبنی فیصلے نہیں کرتی اورشفاف تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو مجرم قرار نہیں دیتی۔ یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے الزامات عائد ہونے اور شامل تفتیش ہونے کے دوران بھی قیادت نے انہیں منصب سے سبکدوش نہیں کیا تھا۔ شفاف تفتیش کے نتیجے میں ان کی بریت ثابت ہوگئی تو وہ دوبارہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے ساتھ کابینہ اجلاس میں شریک ہونے کا دوبارہ اعزاز حاصل کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button