Draft

حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے حال ہی میں فلم ”ارتھ“ ریلیز کی جس پر وہ بہت عرصے سے کام کر رہے تھے۔ فلم ریلیز ہوئی تو شان شاہد، حمائمہ ملک، مہیب مرزا اور یاسر حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئے لیکن یہ فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
ایک جانب لوگوں نے اس فلم کو زیادہ پسند نہیں کیا تو دوسری جانب اس فلم کے ’فحش‘ گانے ”ہونے دو“ کی ویڈیو نے پاکستانیوں کو غضبناک کر دیا ۔ حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کے تمام شرمناک ریکارڈ توڑ ڈالے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے لال پیلے ہو گئے۔
اس گانے میں حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے انتہائی فحش مناظر فلمائے جس کے باعث پاکستانیوں نے اسے خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خوب ’لتے‘ لئے جا رہے ہیں۔

https://youtu.be/f8R7RbYtNRE

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button