انٹرنیشنل

ایرانی فوج کےاس آدمی کو قتل کردو‘ امریکہ نے اسرائیل کو گرین سگنل دے دیا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد اب امریکہ نے اسرائیل کو مسلم دنیا کی ایک انتہائی اہم شخصیت کو قتل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق یہ شخصیت ایرانی فوج ’پاسداران انقلاب‘ کی ’قدس فورس‘ کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی ہیں۔ الجریدہ کے دعوے کے مطابق لگ بھگ تین سال قبل اسرائیل قاسم سلیمانی کو قتل کرنی کی پوری منصوبہ بندی کر چکا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا جب امریکہ نے ایران کو خبردار کرکے اس اسرائیلی آپریشن کو روک دیا،تاہم اب امریکہ نے اسرائیل کو اس آپریشن کو انجام تک پہنچانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
الجریدہ اسرائیل کے متعلق چشم کشا انکشافات کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتا ہے اور حالیہ سالوں میں اسرائیل کی کئی اندرونی خبریں دے چکا ہے۔اس رپورٹ میں اس نے بتایا ہے کہ ”امریکہ اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس میں قاسم سلیمانی کو خطے میں دونوں ملکوں کے لیے مفادات کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔یہ معاہدہ اسرائیل کے قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے آپریشن کو روکے جانے کے تین سال بعد عمل میں آیا ہے۔ اس آپریشن میں اسرائیل نے قاسم سلیمانی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں قتل کرنا تھا لیکن امریکہ ہی نے ایران کو اس اسرائیلی منصوبے سے آگاہ کر دیا۔اخبار کے مطابق نئی منصوبہ بندی کے تحت شام میں تعینات اہم ایرانی کمانڈرمحمد ردا فالح زیدا، جو ابوبکر کے نام سے معروف ہیں، کو بھی اسرائیل نشانہ بنا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button