وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد،وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
کوئٹہ(نیوز وی او سی آن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاانہوں نے یہ فیصلہ آج اسمبلی میں آنے والی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس کرکے حقائق عوام کے سامنے رکھوں گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اپنا استعفی وزیراعلی بلوچستان کو اگلے 24گھنٹوں میں پیش کریں گے۔انہوں نے یہ اقدام چودہ اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتمادکی تحریک لانے کے بعد کیا گیا ہے ۔
واضح رہے آج بلوچستان اسمبلی کے 14 اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی جورکن اسمبلی عبدالقدوس بزنجو اور سید آغارضا کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر 14 اراکین اسمبلی کے د ستخط ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک پر رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، ا?غا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ روف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکٹر اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔