پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ، تینوں افواج کے سربراہان شریک

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دیگر سول وعسکری حکام شریک ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر غور سمیت ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی وعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button