پاکستان

ٹرمپ کے بیان پرغور کیلیے وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا جس میں امریکی صدر کے بیان پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔
دوسری جانب امریکی صدر کے بیان پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر جلد رد عمل دیا جائے گا اور دنیا کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button