واپڈا ہائیڈرو کا 3جنوری کو یوم مطالبات منانے کا اعلان
پشاور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین واپڈا کی مجوزہ نجکاری ، پیسکو میں خالی 70فیصد آسامیوں پر بھرتی میں غیر معمولی تاخیر ،سیاسی مداخلت ، آف ڈے ویجز ، ٹی اے بلز، پنشن کموٹیشن کی عدم ادائیگی اور مس مینجمنٹ کیخلاف 3 جنوری بروز بدھ کو ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مطالبات منائیگی یہ اعلان مرکزی چیئر مین گوہر تاج نے گزشتہ روز ورکرز ٹاور رنگ روڈ پشاور میں صوبائی چیئر مین حاجی محمداقبال کی زیر صدارت منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی سیکرٹری مستجاب مزدور یار ، ڈپٹی چیئر مین علی سید کے علاوہ زونل اور ڈویژنل عہدیداروں نے بھی شرکت کی ‘صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے کہا کہ 3جنوری کو واپڈا کے غیور محنت کش صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے یوم مطالبات منائیں گے جبکہ مرکزی مظاہرہ صبح 10بجے پشاور پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا جس میں واپڈا کے ہزاروں محنت کش شرکت کریں گے اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔