انٹرنیشنل

حکومت مخالف مظاہرین ملکی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالیں:حسن روحانی

تہران(صباح نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن تشدد کا راستہ اختیار کرکے ملکی سالمیت و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد ہوکرملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔حسن روحانی نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی مظاہرین سے ہمدردی دکھانے کا کوئی حق نہیں، وہ ماضی میں ایرانی عوام کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔حسن روحانی نے مظاہرین کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے، تنقید تشدد اور سرکاری املاک کو تباہ کرنا احتجاج نہیں شرپسندی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button