پاکستان

ن لیگ نےملک میں لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا ،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا، ن لیگ نے ملک میں لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ وزرا نے ملک کو لوٹا اور نوازشریف ان کے سربراہ تھے ، ایف زیڈ ای کیپٹل کے مالک نوازشریف ہیں،جو دبئی میں رجسٹریشن کرائی گئی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ 31 دسمبر 2009 کو نوازشریف نے ایک ملین پاؤنڈ حسن نواز کے اکاؤنٹ میں ڈالے، یہ پیسے گھوم پھر کر دوبارہ مریم نواز اور نوازشریف کے اکاؤنٹ میں آئے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار جیسے نااہل افراد وزیر بنائے گئے جنہوں نے ملک کو لوٹا ،ن لیگ ملک کو مہنگائی کے طوفان میں چھوڑ کر جارہی ہے ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا تعلق ہل میٹل سے بھی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button