شیخ رشید،عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،رانا ثناء
وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اورعمران خان بوکھلاہٹ کا شکارہیں، سعودی عرب میں کوئی دھرنا پلان زیربحث نہیں ۔
رانا ثناء اللہ نےفیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو نااہل کرنے اورکرانے والے شرمندہ ہوں گے، جس کو نااہل کرنے کی کوشش کی گئی اسے پوری دنیا اہل سمجھ رہی ہے، عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ کہا جا رہا تھا باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں کئی راز ہیں ،ہماری حکومت رازوں میں کام کرنے والی حکومت نہیں ہے، سعودی عرب میں کوئی دھرنا پلان زیربحث نہیںبلکہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات ہو رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے،پیٹرول کی قیمتیں اس بار بڑھی ہیں تو اگلی بار کم ہو جائیں گی۔