ایڈیٹرکاانتخاب

2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جنرل قمر جاوید باجو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ پاکستان کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ 2017ء کا یادگار سال ختم ہوا نیا سال 2018ء شروع ہورہا ہے جو غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سطح پر چیلنجز درپیش ہوں گے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ درپیش چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ایسے چیلنجز کا کچھ حصہ ہم مواقع میں تبدیل کرچکے ہیں بقیہ کام بھی جلد پورا ہوجائے گا انشاء اللہ پاکستان کے عزم کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button