انٹرنیشنل

نئے سال کے جشن کے موقع پر خواتین کے لئے برلن میں محفوظ زون قائم کردیا گیا

منور علی شاہد بیوروچیف جرمنی
برلن کے مشہور اور تاریخی مقام برینڈنبرگ گیٹ میں نئے سال کے جشن کی تقریبات کے موقع پر خواتین کی حفاظت کے لئے انتہائی خصوصی اقدامات کرتے ہوئے ایک حفاظتی زون قائم کیاگیا ہے اور اس موقع پر پانچ سو سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جب کہ ایک ہزار اضافی پولیس افسران بھی گشت کرتے نظر آئیں گے۔ برینڈنبرگ گیٹ کی انتظامیہ نے اس موقع پر حفاظتی تدابیر کے طور پر بہت سے ایسے اشتہارات بھی نصب کئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد نہیں۔۔ اس موقع پر ہر قسم کے بڑے بڑے بیگ،شیشے کی بوتلیں شراب ساتھ لے جانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ برلن کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کے لئے اس قسم کاسیکورٹی زون قائم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کولون میں رونما ہونے والے جنسی حملوں کی طرز کے واقعات کو روکنا ہے جس میں سینکڑوں خواتین کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا بلکہ جنسی تشدد کے واقعات بھی ہوئے تھے اور یہ حملے کرنے والے مسلم مہاجرین و تارکین تھے جن کو اسی سال پناہ دی گئی تھی
برلن جرمنی کا دارلخلافہ ہے اور پہلی بار ریڈ کراس کے اہلکار خواتین کی حفاظت پر مامور ڈیوٹی دیتے نظر آئیں گے اور اس موقع پر برلن کی پولیس نے جشن کی تقریبات میں شامل ہونے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو ہر طرح کی حفاظت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کا خطرہ محسوس کرنے کی صورت میں فوری طور پر قریبی سیکورٹی اہلکار سے رابطہ کرسکتی ہیں اسی کے ساتھ ہی خواتین کو مزید کہا گیا ہے کہ اپنے ساتھ کسی قسم کی قیمتی اشیاء ساتھ لیجانے سے پرہیز کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button