ایران کا ٹرمپ کے بیان پر شدید رد عمل
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی جاری ہیں، امریکی صدر کے مظاہروں کی حمایت میں بیان پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام گھٹیا دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔
ایران میں حکومتی وارننگ کے باوجود تیسرے روز بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے، تہران یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرتے طلبا اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔
مظاہروں کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان غیر متعلقہ اور موقع پرستانہ ہے، امریکی صدر نے ایران مظاہروں پر کہا تھا کہ ایرانی عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں جمعرات کو مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا مظاہرہ حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو کر کئی شہروں میں پھیل گیا ہے۔