پاکستان
وفاقی حکومت چاہتی ہے سندھ فاقہ کشی میں مبتلا ہوجائے، ثانڈیو
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے سندھ فاقہ کشی میں مبتلا ہوجائے، حکمران ایسا کام نہ کریں جس سے قومیت کا تاثر ابھرے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ،کیا ساری سختیاں صرف پی پی والوں کے لئے ہیں ؟کیا نیب کے سارے قوانین ہمارے لئے ہیں ؟
انہوں نےمزید کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہہ رہا ،سندھ کے ساتھ تو حکومت سوتیلی ماں سے بھی برا سلوک کررہی ہے ۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کا وقت ہے مگر پانی بند کیا جارہا ہے، پانی کا مسئلہ عام مسئلہ نہیں ہے، پانی کے مسئلے پر سندھ میں بےچینی ہے، یہاں کے عوام کو پانی کی بندش کا فیصلہ قبول نہیں ۔