نواز شریف اب کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے ، شہباز شریف کے ستارے روشن ہیں
اسلام آباد 31 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ماہر علم نجوم سامعہ خان نے بتایا کہ جب کوئی اپنے بُرے وقت میں ایک کے بعد ایک بُرا فیصلہ کرتا ہے توحالات خراب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ملکی سیاست سے مکمل طور پر وائپ آف نہیں کیا جا سکتا ، لیکن جب پیپلز پارٹی کا وقت آیا تھا تب میں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی ساکھ بحال کرنےکے لیے پانچ سے چھ یا سات سال لگ سکتے ہیں۔
ٹھیک اسی طرح ن لیگ پر بھی عذاب ہے ، اور ان کو بھی اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے ڈھائی تین سال کا عرصہ چاہئیے۔ وزارت عظمیٰ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اب کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، البتہ کچھ لوگوں کے ستارے روشن ہیں۔ ان ستاروں میں شہباز شریف کے ستارے بھی شامل ہیں۔ جب نواز شریف نا اہل ہوئے تھے میں نے تب بھی کہا تھا کہ اگر ن لیگ بچانی ہے تو وزارت گھر سے دے دیں ، شاہد خاقان عباسی کو دینے کی بجائے وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو سونپ دی جاتی تو معاملات کچھ ٹھیک ہو جاتے، لیکن یہ فیصلہ اگر اسی وقت کرلیا جاتا تو ٹھیک ہوتا۔