Draft

ماں بننے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے: ودیا بالن

ممبئی(آئی این پی) معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ماں بننے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ودیابالن کا نجی زندگی پر کر ئیر کوترجیح دیتے ہوئے کہناتھاکہ میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں، میرے ماں پاس بننے کیلئے وقت نہیں ہے کیونکہ ابھی میری توجہ کا مرکز میرا کام ہے ۔ واضح رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور رواں سال فلم انڈسٹری میں اپنی بہتر چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کی فلم “تمہاری سلو”نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button