ملک میں بڑی خونریزی کی تیاری کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد 31 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمیں بارڈر سے خطرہ ہے، ایل او سی پر بھارت مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے جبکہ بار بار بھارت کی جانب سے سرجیل اسٹرائیکس کا جھوٹ بھی بولا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا والے سلگے ہوئے ہیں کہ یہ لوگ بچ کیسے گئے ۔
جب سے کلبھوشن یادیو پھنسا ہے ان کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ ہم کیا کریں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تو تلملا رہا ہے کہ جن لوگوں پر ہم نے سرمایہ کاری کی ہوئی تھی وہ بھی کچھ نہیں کر سکتے ۔افغان بارڈر کی طرف دیکھیں تو افغانستان میں بھی مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی امریکی سفیر سے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ میں اس سے زیادہ بات کہہ نہیں سکتا۔ ایک سال قبل میں نے جس افراتفری اور عدم استحکام کی بات کی تھی ، میری معلومات ہیں کہ وہ دن آ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بڑی خونریزی ہونے والی ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ خونریزی دھرنوں سے پہلے ہی ہو البتہ اس کی تیاری بھی مکمل ہے۔