پاکستان

نیب کا پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کی انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان اسٹیل مل میں اربوں روپے کے ضیاع اور مل کی بربادی پر جامع انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کی انکوائری ہوگی۔
انیب اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں طے پایا ہے کہ انکوائری کی جائے گی کہ کون سے مفاد پرست پاکستان اسٹیل مل کی تباہی میں ملوث تھے یا پھر کسی سازش کے تحت قومی ادارے کو برباد کیا گیا۔ ماضی اور حال میں تباہی کے ذمہ دار افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسٹیل ملز کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے
واضح رہےکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بھی نیب سے پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق کارروائی کی سفارش کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button