ٹی20 سیریز میں بھی نیوزی لینڈ کا فاتحانہ آغاز
نیلسن(نیوز وی او سی آن لائن) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی20 میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے قائد کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن دیگر بلے باز نمایاں کھیل پیش نہ کر سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ اور جیروم ٹیلر نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم ویسٹ انڈین ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں 47 رنز سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 1-0 کی برتری حاصل کر لی
مہمان ٹیم کی جانب سے آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ والٹن07، کرس گیل 12، شے ہوپ 15، جیسن محمد تین، روومین پاول چھ، کپتان کارلوس بریتھویٹ 21، کیسرک ولیمز 3، ٹیلر 20 اور بدری 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سیتھ رانس اور ساودھی نے 3، 3 جبکہ ڈگ بریسویل نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔
وکٹ کیپر بلے باز گلین فلپس شاندار نصف سنچری اور وکٹوں کے عقب میں چار شکار کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سیریز کا دوسرا میچ یکم جنوری 2018کو کھیلا جائے گا۔