Draft

اس طرح بیٹھنے سے مردوں کی مردانہ کمزوری دور ہوجاتی ہے‘ ماہرین نے مردوں کو بہترین نسخہ بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردانہ کمزوری کا شکار مرد الٹی سیدھی ادویات استعمال کرکے گردوں سے ہاتھ تو دھو بیٹھتے ہیں لیکن مرض سے افاقہ نہیں ہوتا۔ اب ماہرین نے یوگا کے کچھ ایسے آسن بتا دیئے ہیں جو مردانہ کمزوری کے علاج کا بہترین نسخہ ہیں اور ان کا کوئی مضر اثر بھی نہیں ہوتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ’شری دھرم استھالا منجون تھیشور کالج آف آیوروید اینڈ ہسپتال‘ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ”یوگا کے پانچ آسن ایسے ہیں جو مردانہ کمزوری دور کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان میں آردھا ماتسیندر آسن، سِدھ آسن، گردوآسن، پون مکت آسن اور شیو آسن شامل ہیں۔“
اگر آپ کو خواب میں اپنا ہمسفر بے وفائی کرتا نظر آئے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات نے معمہ حل کردیا
تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ ڈینیئل ببنز کا کہنا تھا کہ ”زیادہ تر جنسی مسائل کاتعلق جسم اور دماغ سے ہوتا ہے۔ اعتماد کی کمی، ذہنی دباﺅ، تھکاوٹ اس کی بڑی وجوہات ہوتی ہیں تاہم بسااوقات کوئی جسمانی مسئلہ ہو سکتا ہے۔یہ آسن مردوں کو بااعتماد بناتے، انہیں ذہنی دباﺅ سے نجات دلاتے اور تھکاوٹ کا خاتمہ کرتے ہیں۔ ہماری تحقیق میں شامل24سے 60سال کے 65مردوں نے 12ہفتے تک یوگا کے یہ آسن کیے اور اس عرصے میں ان کی جنسی کمزوری کی شکایات رفع ہو گئیں۔“ ذیل میں ان آسنوں کی بالترتیب تصاویر دی جا رہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی یہ آسن کر سکتے ہیں اور اس کمزوری سے نجات پا سکتے ہیں۔ تاہم تصاویر کو غور سے دیکھ کر آسن کریں اور ہاتھوں اور پیروں کے رخ، ٹانگوں اور بازوﺅں کے باہم فاصلے وغیرہ کو مدنظر رکھیں۔ماہرین نے یہ آسن ایک سے پانچ تک اسی ترتیب میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button