Draft

پنچا یت کی 35روز تک لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (نیوز وی او سی آن لائن) پنچائیت ہی درندہ بن گئی معصوم 18 سالہ لڑکی سے پنچائتی ارکان باری باری زیادتی کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 429 گ ب کی رہائشی (ر)نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ و ہ پسند کی شادی کرکے اپنے شوہر کے ساتھ گائوں میں رہائش پذیر تھی ،(ر) کے والد نے گائوں کی پنچائیت سے استدعا کی کہ میں اپنی بیٹی کی با عزت رخصتی چاہتا ہوں لہذا میری بیٹی میرے ساتھ روانہ کی جائے۔ پنچائیت 3 افراد پر مشتمل تھی جن میں سیف ولد میر محمد ،ناصر ولد میر محمد اور اعجاز ولد مختار شامل تھے، گائوں کے رسم و رواج کے مطابق پنچائیت نے فیصلہ کے بعد 18 سالہ(ر) کو اپنے پاس رکھ لیا بعد ازاں پنچائیت کے تینوں افراد بدنیت ہوگئے اور لڑکی سے 35 دن تک زیادتی کرتے رہے(ر) شور مچاتی رہی ،اللہ کے واسطے دیتی رہی لیکن ظالموں کو ترس نہ آیا اور تینوں درندے اس کی عزت پامال کرتے رہے۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ تھانہ سٹی میں درخواست دینے کے باوجود ایس ایچ او افضل جٹ نے کاروائی کرنے سے انکار کردیا،لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او مبینہ طور پر ملزمان سے رشوت وصول کر چکاہے،متاثرہ لڑکی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر میری دادرسی نہ کی گئی تو میں CPO آفس کے سامنے خود کو آگ لگا لوں گی ،(ر)نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ایس پی صدر نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button