انٹرنیشنل

اسرائیل ’ٹرمپ ٹرین اسٹیشن‘ بنائے گا

اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ وہ یروشلم کے قدیم شہر میں زیر زمین ریلوے ٹریک بنانا چاہتے ہیں جسے ‘ٹرمپ اسٹیشن کا نام دیا جائے گا۔ ٹرین ٹریک اور اسٹیشن تل ابیب سے آنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سے منسلک ہوگا جس کا افتتاح آئندہ سال متوقع ہے۔
اسرائیلی وزیرٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر انہیں اس اعزاز سے نوازنا چاہتے ہیں
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی برادری نے اس فیصلے پر منفی ردِ عمل ظاہر کیا۔
گذشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی جس میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔
قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ نو نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہر کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ ‘باطل اور کالعدم ہے اس لیے منسوخ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button