سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون کی پہلی کھیپ ایڈوانس بکنگ کے عمل کے دوران ہی بک گئی ،ایپل نے اعلان کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایپل نے کہاہے کہ نئے آئی فون7کی پہلی کھیپ ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ کےعمل کے دوران ہی بک گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کے ترجمان ”ٹروڈی میولر“ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ5.5 سکرین سائز والے نئے آئی فون 7کی پہلی کھیپ ریلیز سے قبل ایڈوانس بکنگ کے عمل کے دوران ہی فروخت ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 4.7سائز کا سیاہ آئی فون بھی فروخت ہو گیاہے ،یہ رنگ ایپل کی جانب سے نیا متعارف کروایا گیاہے۔ٹروڈی میولر کاکہناتھا کہ ہم اپنے کسٹمرز کے صبر کو تہہ دل سے سراہتے ہیں
ان کا کہناتھا کہ آن لائن ایڈوانس بگنگ کے دوران آئی فون 7پلس اور آئی فون جیٹ بلیک مکمل طور پر فروخت ہو گیاہے اور مارکیٹوں میں آنے والے گاہکوں کیلئے میسر نہیں ہوگا جبکہ آئی فون 7سلور ،سنہرے،گلابی اور سیاہ رنگ میں فروخت کیلئے 16ستمبر سے مارکیٹ میں موجود ہوں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button