انٹرنیشنل
کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات 30 منٹ ہو گی ،بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہیں دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نجی ایئر لائن کی پرواز 612 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن سے اہل خانہ کی ملاقات میں بھارتی سفارت خانے کے افسر کی موجودگی قونصلر رسائی نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بانی پاکستان قائد محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی۔