بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی، اگر بھارت ہماری جگہ ہوتا تو ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا۔
جیو نیوز کے مطابق پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو بیوی اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی، جبکہ انہیں قونصلررسائی بھی دی جارہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کے حوالے سے کیس جاری ہے، ہمیں ملاقات کرانےکا مشورہ بھی دیاگیا، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل اپنے مفادات، سیکیورٹی کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارت نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔