کھیل

ممبئی ٹی 20: بھارت کی فتح، سری لنکا کو وائٹ واش

بھارت اور سری لنکا کے مابین جاری 3ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں بھارتی سورمائوں نے لنکن ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے مات دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔
ممبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔
لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 135رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ٹیم کی جانب سے گونارتنے 36، شناکا 29 اور سمارا وکراما 21 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ان کے سواء کوئی بھی کھلاڑی بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا تاہم بھارت کی جانب سے جے دیو انڈکٹ اور ہردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
136رنز کے جواب میں لنکن چمیرا اور شناکا کی عمدہ باؤلنگ کے باوجود بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا، بھارت کی جانب سے منیش پانڈے 32 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ شریاس آئیر 30 اور روہت شرما 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے 3 ٹی20 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا جبکہ جے دیو انڈکٹ کو عمدہ باؤلنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button