انٹرنیشنل

مصر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک

مصر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں9 شدت پسند ہلاک اور 9 کو گرفتار کر لیا گیاجبکہ ان شدت پسندوں کا تعلق کالعدم جماعت اخوان المسلمین سے بتایا جارہا ہے۔
مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر صوبے شرقیہ کے ایک فارم ہاؤس پر چھاپا مارا، جہاں کارروائی کے دوران 9 شدت پسند مارے گئے۔
شدت پسند شمالی سینائی علاقے میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھےاور وہ فارم ہاؤس میں چھپ کر دہشت گرد حملوں کی تیاری کرتے تھےتاہم فارم ہاؤس سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
شمالی سینائی میں حالیہ حملوں میں متعدد پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، قاہرہ میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گئی جس میں 9شدت پسند گرفتار ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button