ایڈیٹرکاانتخاب

بابائے قوم کی پیدائش پر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات

پاکستانی قوم، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 141سالگرہ منا رہی ہے، اس موقع پر صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے بابائے قوم کو خراج عقدت پیش کرنے کے لیے ان کےافکار پر سچے دل سے عمل کرنا ہوگا جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آج کے دن ہمیں اپنے عظیم قائد کے اصولوں اور عظیم مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا۔
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نےقوم کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے۔
انہوں نے مزید کہا بانی پاکستان کے سبق کو فراموش کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے اور مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہ کیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان نے اپنے پیغام میں کہا ماضی کی کوتاہیوں سے سیکھ کر منزل کےحصول کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد کے افکار کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا اور آج کا دن اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے جبکہ قائد اعظم نے ٹھوس دلائل کی بنیاد پر مسلمانوں کے حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ہم قائد کے اصولوں اور مقاصد کے فروغ میں کس حدتک کامیاب رہے کیونکہ محنت، سچائی، جدوجہد اور جمہوری اقدار کی پاسداری قائد کے زریں اصول ہیں اور ہم قائد کے اصولوں کی تقلید کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button